پارٹی منشور کی تیاری کیلئے جگن کا قائدین ساتھ آج اجلاس

   

حیدرآباد 21 اپریل ( سیاست نیوز ) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے انتخابی منشور کی 26 یا 27 اپریل کو اجرالئی عمل میں آئے گی ۔ کہا گیا ہے کہ منشور کی تیاری کا عمل جاری ہے اور قطعیت دینے چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے پارٹی قائدین کا ایک اجلاس 22 اپریل پیر کو طلب کیا ہے ۔ جگن موہن ریڈی ان دنوں اپنی بس یاترا میں مصروف ہیں جو وشاکھاپٹنم میں جاری ہے ۔ جگن موہن ریڈی پارٹی کے انتخابی منشور کی اجرائی سے قبل 25 اپریل کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرسکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔