پارٹی کے اندر کسی قسم کا عدم اطمینان نہیں : نندا

   

لکھنؤ: اترپردیش میں آئندہ سال اسمبلی انتخابات سے پہلے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) سمیت دیگر پارٹیوں سے سماج وادی پارٹی(ایس پی) میں شامل ہونے والے لیڈروں کی وجہ سے پارٹی کے پرانے لیڈروں میں پیدا ہونے والے ممکنہ عدم اطمینان نپٹنے کے لئے پارٹی اعلی قیادت نے پہلے ہی تیاری کرلی تھی۔اسمبلی انتخابات سے پہلے ایس پی کے چیف اسٹریٹجسٹ و سابق راجیہ سبھا رکن کرنمیے نندا نے اتوار کو یواین آئی کو بتایا کہ بی جے پی کے اراکین میں گذشتہ کچھ مہینوں میں بی جے پی اراکین اسمبلی میں بڑے پیمانے عدم اطمینان پیدا ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں ایس پی کے حق میں بنے مثبت ماحول کو بھانپ کر بی جے پی سمیت دیگر پارٹیوں کے عدم مطمئن لیڈر پہلے سے ہی ایس پی قیادت کے رابطے میں تھے ۔نندا نے کہا کہ باہری لیڈروں کو پارٹی میں شامل کرنے سے ایس پی کے وفادار لیڈروں میں ، جو خود انتخاب لڑنے کی تیاری میں تھے ان کے اندر عدم اطمینان و بے چینی پیدا ہونا یقینی تھا۔ لیکن گذشتہ کچھ مہینوں میں انہوں نے تقریبا 150اسمبلی حلقوں کا دورہ کر کے پارٹی کے زمینی لیڈروں سے اس ممکنہ عدم اطمینان و بے چینی کے بارے میں پہلے ہی تبادلہ خیال کرلیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ اسی ہفتے سابق کابینی وزیر سوامی پرساد موریہ کی قیادت میں ایک ایک کر کے بی جے پی اور اپنا دل(ایس) کے تمام اراکین اسمبلی نے ایس پی کا دامن تھام لیا۔