پارٹ ٹائم جاب کے نام رقم لوٹنے والی ٹولی کے دو ارکان گرفتار

   

ڈی سی پی سائبر کرائم حیدرآباد ڈی کویتا کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : پارٹ ٹائم جاب کا پیشکش کرتے ہوئے رقم لوٹنے والی ٹولی کے دو ارکان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس سائبر کرائم حیدرآباد محترمہ ڈی کویتا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ نوشاد اور احمد کبیر ساکنان کیرالا کو گرفتار کرلیا جنہوں نے انفورسمنٹ فراڈ دھوکہ بازوں کو بنک اکاونٹس فراہم کئے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ حیدرآباد کے ایک شکایت گذار کو پارٹ ٹائم جاب کے لیے پیشکش کی اور لنک روانہ کرنے کے بعد سرمایہ کی ترغیب دی ۔ شکایت گذار نے ان دھوکہ بازوں کی باتوں پر یقین کرتے ہوئے ان کی ہدایت پر عمل کیا اور انٹرنیشنل کمپنیز کی جانب سے ریٹنگ اور لائیک پر فائدہ کا لالچ دیا ۔ اس شکایت گذار کو سرمایہ کی پیشکش کرتے ہوئے بھاری فائدہ کا لالچ دیا گیا اور اس شکایت گذار نے مرحلہ وار سطح پر دھوکہ بازوں کی ہدایت پر 9 لاکھ 44 ہزار 492 روپئے منتقل کردیا ۔ گرفتار نوشاد اور احمد کبیر متاثرہ افراد کی جانب سے منتقل کی گئی رقم کو نکال کر دبئی کرپٹو کرنسی کی شکل میں منتقل کرتے تھے اور جن اکاونٹس میں متاثرین رقم منتقل کرتے ہیں وہ بنک اکاونٹس مقامی افراد کی فرضی شناخت کے ذریعہ تیار کیے جاتے ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمین نے کل 18 بنک اکاونٹس کو فراہم کیا تھا جس کے ذریعہ تقریبا 26 کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی کی گئی ۔۔ ع