پارک میں مورتی نصب کرکے قبضہ کی کوشش ناکام، علاقہ میں سنسنی

   

حیدرآباد۔/13 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) میلار دیو پلی کے علاقہ ٹی این جی اوز کالونی میں آج اس وقت ہلکی سی کشیدگی پھیل گئی جب چند افراد نے مقامی پارک میں مورتی نصب کرتے ہوئے اراضی پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش کی۔ بتایا جاتا ہے کہ میلاردیو پلی علاقہ میں واقعہ حڈا پارک میں بعض افراد نے رات دیر گئے گنیش مورتی دستیاب ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے اچانک پوجا پاٹ شروع کردی۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر اراضی کا مالک وہاں پہنچ گیا اور نامعلوم افراد کی جانب سے پوجا کرنے اور گنیش مورتی دستیاب ہونے کے دعویٰ کو غلط قرار دیا جس پر دونوں فریقین کے درمیان بحث و تکرار ہوئی۔ بعد ازاں مورتی کو وہاں سے ہٹادیا گیا اور حالات قابو میں آگئے۔ ب