پاسداران انقلاب، احمدی نژاد اب خاموش کیوں؟

   

تہران: سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے حالیہ برسوں میں حکومت اور ایرانی پاسداران انقلاب کو تنقید کا نشانہ بنانے کے لیے سخت ترین الفاظ استعمال کئے ہیں حتی کہ ایک مرتبہ انہوں نے پاسداران انقلاب کو اسمگلنگ برادرز کے طور پر بیان کیا جس سے اس کے حکومت کنٹرول سے الگ ہوکر درآمدات اور برآمدات میں ملوث ہونے کی طرف اشارہ تھا۔ ایسی واضح تنقید کے بعد حالیہ احتجاجی تحریک میں پاسداران انقلاب کی کارروائیوں پر انہوں نے اچانک خاموشی اختیار کر لی ہے۔ انہوں نے ملک میں چوتھے مہینے سے جاری مظاہروں کو مسترد کرنے یا ان کی حمایت کرنے سے متعلق بھی کوئی بیان نہیں دیا۔ اس صورتحال نے انصاف نیوز ویب سائٹ کو ایسے تمام لوگوں کی خاموشی کی وجوہات تلاش کرنے پر آمادہ کیا جو اس سے قبل تمام ملکی مسائل پر اپنے موقف کا اعلان کر رہے تھے اور انتہا پسندانہ موقف کا اظہار کر رہے تھے۔