پاسپورٹ سیوا کیندر امیر پیٹ ویمنس سیوا کیندر میں تبدیل

   

عالمی یوم خواتین کے موقع پرڈی بالیا کا اعلان

حیدرآباد۔/8 مارچ، ( سیاست نیوز) ریجنل پاسپورٹ آفس اور دیگر تمام پاسپورٹ سیوا کیندر میں عالمی یوم خواتین تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ ریجنل پاسپورٹ آفس میں ڈی بالیا آر پی او نے کیک کاٹا اور خاتون ملازمین کو مبارکباد پیش کی۔ عالمی یوم خواتین کے موقع پر امیر پیٹ کے پاسپورٹ سیوا کیندر کو آل ویمنس پاسپورٹ سیوا کیندر کے طور پر اعلان کیا گیا۔ اس پاسپورٹ کیندر میں سربراہ سے لے کر سٹیزن سرویس ایگزیکیٹو تک تمام عہدوں پر خواتین فائز ہیں اور یہ واحد پاسپورٹ کیندر ہے جہاں صرف خاتون عہدیدار اور ملازمین خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ڈی بالیا نے عالمی یوم خواتین پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے خواتین کی ترقی کیلئے مزید اقدامات کا مشورہ دیا۔ر