کنزیومر کمیشن نے 1.15 لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کیا اور کیس کے اخراجات کیلئے 15 ہزار روپئے ادا کرنے کا حکم دیا
حیدرآباد ۔16 ۔ جون (سیاست نیوز) حیدرآباد ڈسٹرکٹ کنزیومر ڈپیوٹس ریڈرلیل کمیشن ۔I نے ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے ایر ایشیاء (Air Asia) پر سرویس میں کوتاہی اور غیر منصفانہ کاروباری طریقہ کار اپنانے پر بھاری جرمانہ عائد کیا ہے ۔ کمے شن نے یہ فیصلہ سکندرآباد کی رہائشی پرنا راجن کی جانب سے دائر کردہ شکایت پر سماعت کے بعد سنایا جنہیں ایر لائین کے عملے نے پاسپورٹ پر معمولی داغ ہونے کا بہانہ بناکر بورڈنگ پاس جاری کرنے سے انکار کردیا تھا۔ اپرنا راجن جنہوں نے آسٹریلیا سے ایم بی اے مکمل کیا اور وہی ملازمت کرتی ہے ۔ ایک خاندانی تقریب میں شرکت کیلئے ہندوستان آئی تھیں۔ واپسی کیلئے انہوں نے ایر ایشیاء کا ٹکٹ بک کرایا تھا ۔ حیدرآباد (شمس آباد) ایرپورٹ پر چیکنگ کے دوران ایر لائن کے عملہ نے ان کے پاسپورٹ پر ایک چھوٹا سا داغ دیکھ کر بورڈنگ پاس دینے سے صاف انکار کردیا ۔ متاثرہ مسافر نے عملے کو سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ گزشتہ پانچ برسوں سے اسی پاسپورٹ پر مسلسل بین الاقوامی سفر کر رہی ہیں اور انہیں کبھی کسی ملک کے ایرپورٹ پر کوئی پریشانی نہیں ہوئی لیکن عملے نے ان کی ایک نہ سنی ، بالآخر انہیں مجبوراً فوری طور پر سنگا پور ایرلائینز کا دوسرا ٹکٹ 99,439 میں خرید کر آسٹریلیا روانہ ہونا پڑا ۔ ایر ا یشیاء کی جانب سے ٹکٹ کی رقم واپس نہ کرنے اور بورڈنگ سے روکنے پر انہوں نے کنزیومر کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹایا ۔ ڈسٹرکٹ کنزیومر کمیشن I کی صدر بی اوما وینکٹا سبا لکشمی اور ممبران سی لکشمی پرسنا ، وی جناردھن ریڈی پر مشتمل بنچ نے اس کیس کی تفصیلی سماعت کی ۔ کمیشن نے ا یر ایشیاء کو حکم دیا کہ وہ متاثرہ خاتون کو1.15 لاکھ روپئے بطور معاوضہ اور کیس کے اخراجات کیلئے 15,000 روپئے ادا کریں ۔ کمیشن نے اپنے فیصلہ میں وا ضح کیا کہ پاسپورٹ پر معمولی داغ لگنا ایرلائین کے قوانین کے مطابق کسی بھی طرح جائیداد یا دستاویز کے نقصان (Damage) کے زمرے میں نہیں آتا۔ ایر لائین کا یہ رویہ سرویس کی واضح ناکامی اور صارفین کے ساتھ غیر منصفانہ رویے کو ظاہر کرتا ہے ۔ عدالت نے ایرلائین کو ہدایت دی ہے کہ وہ فیصلے کے 45 دنوں کے اندر یہ رقم شکایت کنندہ کو ادا کریں۔ اگر مقررہ وقت میں ادائیگی نہیں کی گئی تو اے ر لائین کو شکایت دائر کرنے کی تاریخ سے کل رقم پر 9 فیصد سالانہ سود بھی ادا کرنا ہوگا۔2/k