مذکورہ باندرہ پولیس نے 2020اکٹوبر میں ٹوئٹر پر دوطبقات کے درمیان میں دشمنی کو بڑھاوا دینے کے الزامات کے تحت راناؤت اور ان کی بہن رنگولی چنڈال کے خلاف ایک ایف ائی آر درج کی تھی۔
ممبئی۔اپنے پاسپورٹ کی تجدید کے لئے متعلقہ پاسپورٹ انتظامیہ کو ہدایت کی گوہار لگاتے ہوئے پیر کے روز اداکارہ کنگانا راناوت نے ممبئی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایاہے۔
ایڈوکیٹ رضوان صدیقی کے ذریعہ دائر کردہ اپنی درخواست میں راناؤت نے کہاکہ مقامی پاسپورٹ انتظامیہ نے بندرہ پولیس اسٹیشن میں ان کے مبینہ نفرت انگیز ٹوئٹس پر سڈیشن کے الزامات کے تحت درج مقدمے کے پیش نظرمیں پاسپورٹ کی تجدید سے انکار کردیا ہے۔
اپنی درخواست راناؤت نے کہاکہ پاسپورٹ انتظامیہ نے بتائی گئی ایف ائی آر کی وجہہ سے سفری دستاویزات کی دوبارہ اجرائی تجدیدپر ایک اعتراض جتایاہے۔
اداکارہ نے کہاکہ ان کی مجوزہ فلم ’دھکارڈ‘ کی شوٹنگ کے لئے وہ ہنگری کے بودھا پیسٹ جاناہے‘ لہذا پاسھورٹ کی تجدیدکی انہیں ضرورت ہے۔
جسٹس پرسنا بی وارلی کی زیرقیادت ایک بنچ اس درخواست پر منگل کے روز سنوائی کرے گی۔
مذکورہ باندرہ پولیس نے 2020اکٹوبر میں ٹوئٹر پر دوطبقات کے درمیان میں دشمنی کو بڑھاوا دینے کے الزامات کے تحت راناؤت اور ان کی بہن رنگولی چنڈال کے خلاف ایک ایف ائی آر درج کی تھی۔