پالتوکتے کو ہلاک کرنے والے کو سزائے قید

   

مے ولے ۔ 5مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) نیویارک میں ایک شخص کو اپنے کتے کو ہلاک کرنے کی پاداش میں ایک سال کی سزائے قید سنائی گئی ۔ کتا ایک درخت سے لٹکا ہوا پایا گیا تھا ۔ اطلاعات کے مطابق ملزم رابرٹ اوورسن جونیئر کو چوٹاگوا کاؤنٹی کورٹ نے جانوروں کے ساتھ بے رحمی کرنے کا قصوروار قرار دیا ۔اوورسن نے پولیس کو بتایا کہ اس کے پالتو کتے نے اس کی بیٹی کے ساتھ جارحانہ سلوک کیا اور اسے کاٹنے دوڑا تھا جس کے بعد غصہ میں اس نے کتے کو ہلاک کردیا ۔استغاثہ نے بتایا کہ ملزم نیویارک کی تاریخ میں کسی جانور کے ساتھ بدسلوکی اور اسے ہلاک کرنے کا پہلا ملزم قرار پایاہے ۔