پالیکا بازار سکندرآباد میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ

   

تجارتی علاقہ میں سنسنی، پولیس مصروف تحقیقات
حیدرآباد 9 جولائی (سیاست نیوز) سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع پالیکا بازار میں اتوار کی صبح مہیب آتشزدگی کا ایک واقعہ پیش آیا۔ اِس واقعہ کے بعد شہر کے مشہور تجارتی علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ آج دوپہر مقامی عوام نے ملبوسات کے ایک شوروم میں دھواں نکلتا دیکھ کر فوری پولیس کنٹرول روم کو آگاہ کیا اور کچھ ہی دیر میں شوروم کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اِس بات کی اطلاع ملنے پر فائر انجن عملہ جائے حادثہ پر پہونچ گیا اور پولیس کی ایک ٹیم بھی راحت کاری کاموں کے لئے پہونچ گئی۔ آگ پر قابو پانے کے لئے محکمہ فائر کی 6 ٹیموں کو تعینات کیا گیا تھا اور اِس حادثہ کے بعد علاقہ میں کافی دیر تک ٹریفک جام ہوگئی۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ معلوم ہوا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں یہ آگ لگی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ ب