پانچ ہزار قرض پر ہراسانی

   

حیدرآباد : /16 جون (سیاست نیوز) آن لائین لون اپلیکیشن کی ہراسانیوں کا سلسلہ رکا نہیں ۔ قرض کی ادائیگی کے باوجود ہراسانیوں کے واقعات منظر عام پر آرہے ہیں ۔ اس طرح کے ایک واقعہ میں خاتون نے جوبلی ہلز پولیس سے شکایت کردی جس نے 5 ہزار روپئے قرض حاصل کیا تھا جس کی ادائیگی کے باوجود خاتون کی عزت سے کھلواڑ کی دھمکی دی جارہی تھی ۔ کرشنا نگر علاقہ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے شوہر کے ہمراہ پولیس اسٹیشن پہونچکر شکایت درج کرائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ شکایت گزار خاتون نے آن لائین لون ایپ کے ذریعہ قرض حاصل کیا جو آج کل سماج میں ایک عام رجحان بنتا جارہا ہے ۔