پانڈیا ممبئی انڈینز کے نئے کپتان

   

ممبئی۔ ایک اہم پیشرفت میں پانچ بار کی آئی پی ایل چمپئن ممبئی انڈینز نے فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو 2024 سیزن کے لیے اپنا کپتان منتخب کرنے کا اعلان کیا ہے، اس طرح وہ طویل عرصے سے کپتان، اوپنر روہت شرما کی جگہ لی ہے۔ فرنچائز نے ایک بیان میں کہا کہ ہاردک کو کپتان بنانا 2024 کے آئی پی ایل سیزن سے قبل قیادت کی منتقلی کا ایک حصہ ہے، جس میں مستقبل پر نظر ہے۔