پانڈیا نے نتاشا سے منگنی کرلی

,

   

نئی دہلی ۔2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر ہاردیک پانڈیا نے سربیا کی اداکارہ نتاشا سے منگنی کرلی۔ انسٹاگرام پر ہاردیک اور نتاشا کی جانب سے تصاویر شائع کی گئیں اور منگنی کی خبروں کا اعلان کیا گیا۔ تصویرکے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں تیرا تْو میری ، جانے سارا ہندوستانجس کے بعد مشہور شخصیات کی جانب سے ہاردیک کو منگنی کی مبارکباد دی جارہی ہے۔ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ آپ نے تو حیران کر دیا ہے۔ کوہلی نے نئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ ہاردیک پانڈیا کمر میں تکلیف کے باعث ٹیم سے باہر ہیں۔ انہوں ننے آخری خری بار ٹیم کی نمائندگی گزشتہ سال ستمبر میں جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں کی تھی۔