پانی میں پھنسے ایک شہری کو ٹریفک پولیس نے بچالیا

   

حیدرآباد۔ 26 جولائی (سیاست نیوز) حمایت ساگر سرویس روڈ پر پانی کے بہاؤ میں پھنسے ایک شہری کو ٹریفک پولیس نے بچالیا۔ درگاہ خلیج خاں کے علاقہ میں حمایت ساگر سے متصل سرویس روڈ پر ایک موٹر سائیکل راں کے پانی میں پھسنے کی اطلاع پر ٹریفک پولیس کا حملہ ریکوری ویان لے کر پہنچا اورسیڈ کانسٹبل راجندر نگر ٹریفک پولیس محمد بیگ نے بڑی دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانی میں پھنسے شہری کو بچالیا۔ اس کی موٹر سائیکل کو بھی بہ حفاظت پانی سے باہرنکالا اس کارروائی کا ویڈیو وائرل ہونے پر مختلف گوشوں سے بیگ کے اقدام کی ستائش کی جارہی ہے۔ پانی کے بہاؤ میں بڑھتی تیزی کے سبب اس شہری کو فوری راحت فراہم کرنا ضروری تھا جبکہ پانی کے بہاؤ سے خطرہ بڑھ رہا تھا۔ ع