پانی پر عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے 6ماہ کے رچ ہمفری کے کرتب‘ سوشیل پر میڈیا پر شباشی۔ ویڈیو

,

   

واشنگٹن۔محض چھ ماہ کا ہوکر اسنے دنیا کا عالمی ریکارڈ توڑدیا۔ جی ہاں آپ نے درست پڑھا ہے۔ ایک چھ ماہ کا بچہ رچ ہمفری امریکی ریاست اوٹاہ میں پانی پر اسکیٹنگ کرنے والے سب سے کم عمر بچے کا ریکارڈ توڑنے والے میں شامل ہوگیاہے۔

رچ ہمفری کے والدین نے امریکہ کی جنوبی ریاست اوٹاہ میں پوویل ندی کے پانی پر اسکٹینگ کرتے ہوئے اس بچے کی منظر کشی کی ہے۔محض چھ ماہ اور چاردنوں کی عمر میں اس بچے نے 23دنوں کے فاصلے سے عالمی ریکارڈ توڑ ا ہے۔

فلورایڈا میں 2016مئی کے دوران سلور ندی میں زائیلا سینٹ اونگی کی چھ ماہ 27دنوں کی عمرمیں ندی کے پانی پر اسکیٹنگ کی تھی۔

انسٹاگرام پر والدین کی جانب سے ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعدپانی پر اکسیٹنگ کرتے ہوئے رچ ہمفری کی ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائیرل ہوا ہے۔

اس ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ چھ ماہ کا معصوم کس طرح پانی پر اسکیٹنگ کررہا ہے اور اس کے بازو میں چل رہی ایک کشتی میں والدین اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں

رچ ہمفری کا انسٹاگرام ویڈیو

جس پر کیپشن لکھا ہے”میرے چھ ماہ کے یوم پیدائش کے موقع پر میں پانی پر اسکیٹنگ کررہاہوں۔ یہ بڑا کام دیکھائی دے رہا ہے“۔

ہیش ٹیگ عالمی ریکارڈ۔
انسٹاگرام پر رچ ہمفری کے اس ویڈیو کوہزاروں لوگو ں نے دیکھا اورسراہا۔ ٹوئٹر پر ویڈیو کے ایک ورژن پر7.6ملین لوگوں نے مشاہدہ کیاہے۔

کچھ لوگوں کاماننا ہے کہ محض چھ ماہ چار دنوں کے معصوم کا یہ کرتب ٹھیک نہیں ہے اور بعض لوگوں کاکہنا ہے کہ والدین جب ساتھ میں نگرانی کررہے ہیں تو ٹھیک ہے۔