پانی کی بوتل میں مری ہوئی چپکلی سے ہنگامہ

   

نئی دہلی : پڈوچیری کے تھیٹر کینٹین میں پانی کی بوتل میں مری ہوئی چھپکلی سے ہنگامہ مچ گیا۔ موروگا تھیٹر میں فلم دیکھنے سمیناتھن اپنی اہلیہ کے ساتھ گئے اور کینٹین سے پانی کی بوتل خریدی۔ بیوی نے جیسے ہی پانی پینا شروع کیا تو ان کو بوتل میں مری ہوئی چھپکلی دکھائی دی۔یہ واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔ خاتون کو سرکاری ہاسپٹل میں شریک کیا گیا۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے اہلکار معاملہ کی جانچ کر رہے ہیں۔