پانی کی شفافیت کمپنیوں کو حکومت سے رجوع ہونے سپریم کورٹ کی ہدایت

   

نئی دہلی 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے دہلی میں پانی کی شفافیت کے معاملے میں آر او کمپنیوں کی درخواست پر نیشنل گرین ٹربیونل (این جی ٹی) کے ذریعہ پابندی میں کسی طرح کی مداخلت کرنے سے جمعہ کے روز انکار کر دیا۔جسٹس روھنگٹن فالی نریمن کی سربراہی میں قائم بنچ نے آر او بنانے والی کمپنیوں کو اپنی بات لے کر 10 دن کے اندر اندر مرکزی حکومت کے پاس جا کر اپنا موقف رکھنے کی ہدایت دی۔عدالت عظمیٰ نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو اس بات کا بھی خیال رکھنا ہے کہ وہ این جی ٹی کے حکم اور آر او مینوفیکچررز کی باتوں کو بھی یاد رکھیں۔این جی ٹی نے کہا تھا کہ دہلی کے ان علاقوں میں آر او فلٹر کا استعمال نہیں ہوگا جہاں پانی میں تحلیل شدہ ٹھوس مادے ( ٹی ڈی ایس )کی مقدار 500 سے کم ہو گی۔