پاپ اسٹار ایڈ شیران کا 2025میں ملک کے 6شہروں میں شو

   

ممبئی: عالمی پاپ اسٹار ایڈ شیران 2025 میں ہندوستان کے چھ شہروں میں پرفارم کریں گے ۔ایڈ شیران مارچ 2024 میں اپنے ممبئی کنسرٹ کے بعد ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں، جہاں وہ اپنے میوزک کے ساتھ دہلی سمیت چھ شہروں میں پرفارم کریں گے ۔ ایڈ شیران نے جمعہ کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرمداحوں کے ساتھ سنسنی خیز خبر شیئر کی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، آپ کے اپنے خوبصورت ملک کے اپنے اب تک کے سب سے بڑے دورہ کے لیے ہندوستان واپس آ رہا ہوں۔ نیز پہلی بار بھوٹان میں بھی آرہا ہوں، ایک دہائی میں پہلی بار قطر واپس آرہاہوں اور بحرین کے خوبصورت ایمفی تھیٹر کا دوبارہ دورہ کرنے والا ہوں۔ سال 2025 کا آغاز کتنا اچھا ہورہا ہے ، آپ سب کو وہاں دیکھنے کے لئے انتظار نہیں کر سکتا۔ ہندوستان میں 11 دسمبر سے ٹکٹ کی فروخت، بھوٹان میں 30 نومبر، قطر اور بحرین میں 6 دسمبر کو۔دورہ کا ہندوستان مرحلہ 30 جنوری کو پونے میں شروع ہوگا اور اس میں حیدرآباد، چنئی، بنگلورو، شیلانگ اور دہلی بھی شامل ہوں گے ۔