پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا:میتھیو ملر

   

واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ کسی بھی ملک کودہشت گردی کا شکار نہیں ہونا چاہئے ،دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں افغانستان دوبارہ کبھی دہشت گردووں کیلئے محفوظ پناہ گاہ نہ بنے ، انسداددہشت گردی پرپاکستانی رہنماؤں کیساتھ رابطے میں ہیں۔گزشتہ روز ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا امریکی صحافی سے ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ امریکہ سے متعلق دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ امریکہ کے حوالے سے کہا کہ ایران وزیرخارجہ سیکسی امریکی عہدیدار کی ملاقات نہیں ہورہی، ہم میزبان ملک کی حیثیت سے اقوام متحدہ کی اپنی ذمہ داری کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔