پاکستانی بحریہ سربراہ کی امارات کی فوجی قیادت سے ملاقات

   

کراچی : پاکستان کے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورہ کے دوران متحدہ عرب امارات کے مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹینٹ جنرل حماد محمد تھانی الرمیتھی اور کمانڈر نیول فورسز ریئر ایڈمرل (پائلٹ) سعید بن حمدان النہیان سے ملاقاتیں کی ہیں۔ پاکستانی نیوی کے ڈائرکٹر جنرل پبلک ریلیشنز کے پریس ریلیز کے مطابق ایڈمرل محمد امجد خان کو متحدہ عرب امارات بحریہ کے حوالے سے جامع بریفنگ دی گئی۔چیف آف دی نیول اسٹاف نے ابوظہبی میں قائم جہاز سازی کی صنعت، نیول فورسز انسٹی ٹیوٹ اور گھنٹ آؤٹ نیول بیس کا دورہ بھی کیا۔