پاکستانی شہری کی دعوت برائے امریکہ قبول کرنے پر نوٹس

   

فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے ایمپلائیز نے سنگرس الکا یاگنک، کمار سانو اور اُدت نرائن کو نوٹسیں جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک پاکستانی شہری کے پروموشن والے ایونٹ میں شرکت کی قبولیت کو منسوخ کردیں۔ یہ تینوں نامور سنگرس 17 نومبر کو امریکہ میں معظمہ حنین کے زیراہتمام ایونٹ میں اپنے فن کا مظاہرہ پیش کرنے والے تھے۔ فلم ادارہ نے قبل ازیں اسی طرح کی نوٹس دلجیت دوسانجھ کو جاری کی تھی۔