پاکستانی صحافی انس ملک کابل میں محفوظ ہیں‘ سفیر کابیان

,

   

پاکستان خارجی دفتر نے بھی انس ملک کے متعلق تصدیق کی ہے کہ کابل میں ”محفوظ طریقے“سے واپس ہوئے ہیں
نئی دہلی۔کابل میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی صحافی انس ملک کے متعلق افغانستان میں متعین پاکستانی سفیر نے جمعہ کیر وز کہاکہ ”محفوظ“ ہیں۔ ٹوئٹر پر بات کرتے ہوئے سفیر نے کہاکہ ”پاکستانی صحافی انس ملک کے متعلق رپورٹس کے ضمن میں‘ میں نے سرسری طور پر ان سے ابی بات کی ہے۔

وہ کابل میں ہیں او رمحفوظ ہیں۔ سفارت خانہ اس سے مسلسل رابطے میں ہے“۔ ملک جو افغانستان میں طالبان کے اقتدار کے ایک سال کی تکمیل کی رپورٹنگ کے لئے گئے تھے چہارشنبہ کے روز کابل پہنچے تھے۔

افغانستان کی درالحکومت میں ایک سیف ہاوز کے متعلق اسٹور ریکارڈکرنے کے اگلے روز سے وہ غائب تھے یہ وہ مقام ہے جہاں پر امریکہ فضائی حملے میں القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کو ماردیاگیاہے۔

جمعہ کے روز ٹوئٹر پر با ت کرتے ہوئے مذکورہ صحافی نے مزیدتفصیلات دئے بغیر تحریر کیاکہ ”میں واپس آگیاہوں“۔

پاکستان خارجی دفتر نے بھی انس ملک کے متعلق تصدیق کی ہے کہ کابل میں ”محفوظ طریقے“سے واپس ہوئے ہیں۔

مذکورہ دفتر نے غائب ہوجانے کی مذکورہ خبرو ں پر سابق میں تشویش کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ وہ مقامی انتظامیہ اور پاکستان سفارت خانہ برائے کابل سے ان کے ”جلد او رمحفوظ واپسی“ کے لئے رابطہ میں ہیں۔