پاکستانی قومی مقاصد پرتوجہ دے، سابق سفارتکار کا مشورہ

   

اسلام آباد ،8ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)سری لنکا اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر رہے حسین حقانی نے ہندستان کی مذمت اور توہین کرنے پر پاکستان کو نشانہ بنایاہے ۔مسٹر حقانی نے اتوار کو ٹویٹ کیا،‘‘ پاکستانیوں کو ہندستانیوں سے مسابقت کرنے یا موازنہ کرنے اور انکا مذاق اڑانے ،توہین کرنے ،گالی دینے یا مذمت کرنے کے بجائے اپنے قومی مقاصد پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے ۔’’ مسٹر حقانی اس وقت امریکہ کے ہڈسن انسٹی ٹیوٹ میں ڈائریکٹر ہیں ۔