پاکستانی محبوبہ سے ملنے سرحد پارکرنے کی کوشش

   

نئی دہلی ۔ ایک نوجوان جموں و کشمیر سے پاکستان جانے کے لیے گجرات کی سرحد پر پہنچا اور سرحد پار کرنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن سیکورٹی فورسز نے اسے گرفتارکر لیا۔ دراصل محبت کرنے والا یہ نوجوان اپنی محبوبہ سے ملنے جا رہا تھا۔ سیکورٹی فورسز نے اس شخص کو گجرات کے کچے ضلع کے کھاوڈا گاؤں سے حراست میں لیا۔ حکام نے سرحد پارکرنے کی کوشش کرتے ہوئے جموں وکشمیر سے ایک شخص کی گرفتاری کی اطلاع دی۔گرفتار شخص جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کا رہنے والا ہے۔ امتیاز شیخ ملتان کو سوشل میڈیا پر ایک خاتون سے پیار ہوگیا۔ جس کے بعد وہ اپنی محبوبہ سے ملنے سرحد پار کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ اس کے لیے وہ گجرات سے پاکستانی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کی۔