پاکستانی نژاد باڈی بلڈر حسنین ولی کریمی کو ’مسٹر آسٹریلیا‘ اور ’مسٹر نیو سائوتھ ویلز‘ کا ٹائٹل

   

سڈنی/ لاہور : پاکستانی نژاد حسنین معیز ولی کریمی نے آسٹریلیا کی ریاست نیو سائوتھ ویلز کے دارلحکومت سڈنی میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈنگ (IFBB) کے زیر اہتمام باڈی بلڈنگ مقابلے میں 4 طلائی تمغے اور 2 چاندی کے تمغے جیت لیے ہیں۔ حسنین نے انڈر 70 باڈی بلڈنگ کیٹیگری، نوائس نو باڈی بلڈنگ کیٹیگری میں سونے کے تمغے اور کلاسیکل باڈی بلڈنگ کیٹیگری میں چاندی کے تمغے حاصل کیے۔ وہ مزید تعلیم کے لئے 2009ء سے کراچی سے آسٹریلیا چلے گئے تھے جہاں بزنس مینجمنٹ کا کورس کیا۔ حسنین کریمی کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی کے دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات آئے، پاکستانی میڈیا، پاک فضائیہ اور کچھ سیاستدانوں نے بھی مبارک باد دی، ان کا کہنا تھا کہ قوم سے وعدہ کرتا ہوں کہ مزید ٹرافیاں لاتا رہوں گا۔