پاکستانی وزیر کا بیان‘ہندوستان کی حمایت کرنے والے ممالک پر میزائیل داغے جائیں گے

,

   

ایک تقریب کے دوران پاکستان کے وزیر نے کہاکہ ہندوستان کی حمایت کرنے والے ممالک پر میزائیل داغا جائے گا۔ جس کے بعد ٹوئٹر پر مذکورہ وزیر کا مذاق اڑایا گیا۔

نئی دہلی۔ پاکستانی صحافی نائیلہ عنایت نے ایک ٹوئٹ شیئر کیا‘ جس میں اعلی امین گانڈا پور‘ جو وزیر برائے کشمیر امور اور گلگٹ بالتستان ہیں نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک جو جموں او رکشمیر سے ارٹیکل370ہٹائے جانے کے بعد ہندوستان کی حمایت کرے گا اس پر میزائیل داغا جائے گا‘ اور گانڈا پور کے اس ریمارکس سے ٹوئٹر پر تمام قسم کے ردعمل کا سلسلہ شروع ہوگیا‘ جس میں ناراضگی‘ برہمی کے ساتھ مذاق بھی شامل ہے۔

منگل کے روز ایک تقریب کے دوران گانڈاپور نے کہاکہ ”کشمیر پر ہندوستان کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوتا ہے‘ پاکستان جنگ کی تیار کرے گا۔

وہ ممالک کو پاکستان کی نہیں بلکہ کشمیر پر ہندوستان کی مدد کرے گے انہیں ہمارا دشمن تصور کیاجائے گا اور ہندوستان کے ان ممالک پر بھی میزائیل داغے جائیں گے“۔

یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب پاکستان عالمی طور پرکشمیر معاملے میں ملک کی مداخلت پر ناکام ہوگیاہے۔

پیش ہے نائیلہ کا یہ ویڈیو ٹوئٹ اور ردعمل

ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر کے دوران پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کوپچاس منٹ کا موقع فراہم کیاگیا جس میں ان کی مرکز توجہہ کشمیر موضوع تھا اور انہوں نے مخالف ہندوستان باتیں کی تپیں۔

اسی سال اگست میں ہندوستان نے جموں او رکشمیر سے ارٹیکل370کی برخواستگی کا اعلان کیاہے