پاکستان ،ترکی ،آذربائیجان میٹنگ

   

اسلام آباد : پاکستان اپنے حلیفوں ترکی اور آذربائیجان کے ساتھ دوسری سہ رخی میٹنگ کی میزبانی کررہا ہے جہاں عالمی اور علاقائی مسائل پر غوروخوض کیا جائے گا۔ دفترخارجہ پاکستان نے کہا کہ تینوں فریق مشترک مفاد کے تمام شعبوں میں سہ رخی تعاون کو بڑھانے کے امکانات تلاش کریں گے۔