پاکستان اور عمان کی مشترکہ بحری مشقیں اختتام پذیر

   

اسلام آباد: ثمر الطیب 2023 کے نام سے پاکستان اور عمان کی مشترکہ بحری مشقیں اختتام پذیر ہو گئی ہیں۔ پاک بحریہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں ملکوں کی ان بحری مشقوں کے دوران بحری افواج نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ اور دوطرفہ آپریشنل اہلیت کے اہداف ھاصل کیے۔پاکستان اور عمان کی بحری افواج کی مشترکہ مشقوں کا یہ 11واں ایڈیشن تھا۔ دونوں کی بحری افواج 2002 سے خلیج عمان میں مشترکہ مشقوں کا اہتمام کر رہی ہیں۔ پاکستان اور عمان دونوں مشترکہ میری ٹائم علاقہ رکھتے ہیں، اس وجہ سے دونوں کے درمیان قریبی تعاون کا ماحول مقابلتاً زیادہ ہے۔ نیز دونوں اپنے سمندر کے پانیوں کی حفاطت کیلئے باہم تعاون کے رشتے میں منسلک ہیں۔پاک بحریہ نے ان مشترکہ مشقوں کے اختتام پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے’ ثمر الطیب 2023 کا انعقاد پاکستان اور عمان کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ اور رائل بحریہ آف عمان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا مظہر ہیں۔ہیلی کاپٹر تھا۔ اسی طرح سرعت کے ساتھ حملہ آور ہونے والے بحری جہاز ‘ قوت ‘ تھا اور ایک میری ٹائم پیٹرول ائیر کرافٹ شامل تھا، نیز بحری مشقوں میں پاکستان کی اسپیشل آپریشن فورسز نے بھی حصہ لیا۔