پاکستان تاریکی میں غرق ، عوام نہ گھبرائیں:حکومت

   

اسلام آباد : پاکستان کے کئی شہروں اور ٹاؤنس میں تاریکی چھائی ہوئی ہے ۔ بلیک آؤٹ کے بعد پاکستان کا ایک بڑا حصہ روشنی سے محروم رہ گیا ۔ وزیر برقی عمر ایوب نے ٹویٹ کیا ہے کہ پاور ٹرانسمیشن سسٹم میں اچانک خرابی کے باعث برقی سربراہی متاثر رہی ہے ۔ اس سے پاکستان کا بڑا حصہ تاریکی میں غرق ہوگیا ۔ برقی سربراہی کو یقینی بنانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف نے ٹویٹ کیا کہ حکومت نے عوام کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ مت گھبرائیں ۔ حکومت بہت جلد برقی بحال کرے گی ۔ برقی کے طویل بریک ڈاؤن پر سنٹرل پاور جنریشن کمپنی لمیٹیڈ کے 7 عہدیداروں اورملزمین کو معطل کردیا گیا ہے ۔