پاکستان تمام قرضے بروقت ادا کر سکے گا: گورنر اسٹیٹ بینک

   

اسلام آباد : پاکستان کے مالیاتی ادارے اسٹیٹ بین آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد کا کہنا ہیکہ ملک کو بین الاقوامی قرضوں کی اقساط کی ادائیگی میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مالی اعداد و شمار کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی صورتحال مالی سال کے دوسرے حصے میں بہتر ہو جائے گی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے آفیشل سوشل میڈیا چینلز سے جاری ہونے والی ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جمیل احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کو درحقیقت اگلے 7 ماہ میں 4,7 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں جن کیلئے زر مبادلہ جمع کیا جاچکا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس موجود زر مبادلہ کے ذخائر ہمارے استعمال سے زائد ہیں اور ان کی صورتحال میں مالی سال کے دوسرے حصے میں مزید بہتری کی توقع ہے۔