پاکستان :علامہ اقبال ؔکا متنازعہ مجسمہ ذمہ دار افسران معطل

   

لاہور : لاہور کے علاقے گلشن اقبال پارک میں علامہ اقبال کے ’متنازعہ‘ مجسمہ کی تنصیب سے متعلق سوشل میڈیا میں شدید تنقید پر پارکس اینڈ باغبانی اتھارٹی (پی ایچ اے) کے دو عہدیداروں کو ’فرائض میں غفلت اور نااہلی‘ پر برطرف کر دیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پارکس اینڈ باغبانی اتھارٹی (پی ایچ اے) جواد قریشی کا کہنا ہے کہ لاہور کے گلشن اقبال پارک سے علامہ اقبالؔ کا مجسمہ ہٹا دیا گیا، متنازعہ مجسمہ کے ذمہ دار دونوں افسروں کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔