پاکستان میں انکاؤنٹر میں مارے گئے چھ دہشت گردوں میں ایک خاتون بھی شامل

   

کراچی ۔ 4 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں چہارشنبہ کو سیکوریٹی فورسس کی جانب سے دہشت گردوں کے ایک گروپ کے ٹھکانے پر دھاوے کے بعد چھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ دریں اثناء انسپکٹر جنرل آف پولیس محسن حسن بٹ نے بتایا کہ بلوچستان کانسٹبلری کا ایک عہدیدار بھی مہلوکین میں شامل ہے۔انگریزی اخبار ڈان نے بھی محسن حسن بٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا تعلق دولت اسلامیہ گروپ سے تھا جبکہ اینٹی ٹیررسٹ فورس (ATF) کے آٹھ ارکان زخمی ہوئے ہیں۔