پاکستان میں بڑے پیمانہ پر سرمایہ کاری کرنے امارات کااشارہ

   

اسلام آباد : متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے اس بات کا اشارہ دیا ہیکہ ان کی حکومت پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا منصوبہ رکھتی ہے کیونکہ پاکستان کی ابتر معاشی صورتحال کے پیش نظر ملک کو بیرونی سرمایہ کی شدید ضرورت ہے۔ یو اے ای کے صدر خانگی دورہ پر اسلام آباد میں ہیں جہاں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یو اے ای کے صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کئی دہوں سے برادرانہ تعلقات ہیں۔