پاکستان میں دو دہشت گرد گرفتار

   

پشاور۔12مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شمال مغربی علاقہ میں انٹلیجنس کی طرف سے کئی گئی کارروائی کے دوران آج دو دہشت گردوں اور ان کے تین ساتھیوں کو سیکورٹی فورسیس نے گرفتار کرلیا ۔ یہ کارروائی صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع مان شیرا میں کی گئی تھی ۔پاکستانی فوج کے میڈیا شعبہ انٹرسرویس پبلک ریلیشن نے کہا کہ سیکورٹی فورسیس نے معتبر ذرائع سے اطلاع موصول ہونے کے بعد کارروائی شروع کی تھی ۔ گرفتار شدہ دہشت گرد پولیس ، فوجی قافلوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے متعدد واقعات میں مطلوب تھے ۔ وہ قانون نافذ کرنے والوں اور امام بارگاہوں پر حملوں میں بھی ملوث تھے ۔