پاکستان میں روسی ویکسین کی ہنگامی حالات میں استعمال کی اجازت

   

اسلام آباد : کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر حکومت پاکستان نے روسی ویکسین اسپوٹنک کی بھی ہنگامی حالات میں استعمال کی اجازت دے دی۔روسی ویکسین اسپوٹنک کے استعمال کی اجازت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے رجسٹریشن بورڈ نے دی ہے۔ ویکسین منگوانے کی اجازت اے جی پی فارما سیوٹیکل کمپنی لمیٹڈ کو دی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب تک مختلف ممالک کی 3 ویکسین کو ہنگامی حالات میں استعمال کی اجازت دی گئی۔حکام نے بتایا کہ روسی ویکسین کورونا وبا کے خلاف 92 فیصد موثر ہے۔ روسی ویکسین کی پہلی کھیپ رواں مہینے کے آکر میں پاکستان پہنچ جائے گی۔پچاس ہزار خوراک پر مشتمل پہلی کھیپ اسی مہینے پاکستان پہنچ جائے گی۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روسی ویکسین کو درجہ حرارت منفی 18 ڈگری پر اسٹور کرنا لازمی ہوگا۔ روسی ویکسین ہندوستان کے مقابلے میں پاکستان میں دگنی قیمت پر مہیا کیے جانے کا خدشہ ہے۔