پاکستان میں زانیوں کو سخت سزا کا قانون

,

   

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے زانیوں اور عصمت ریزی کے خاطیوں کو کیمیائی طور پر نامرد بنانے (خصی) کے اصولی قانون کو منظوری دے دی ہے۔ جنسی ہراسانی کے کیسوں سے تیزی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔ مقامی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے انسداد عصمت ریزی آرڈیننس کے مسودہ کو پیش کرنے کے بعد کابینی اجلاس کے دوران خصی قانون کو منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مسودہ آرڈیننس میں یہ بھی شامل کیا گیا ہیکہ محکمہ پولیس میں خواتین کے رول میں اضافہ کیا جائے۔