پاکستان میں سماجی ذرائع ابلاغ کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا اعلان

   

اسلام آباد۔ 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی عہدیداروں نے آج عہد کیا کہ بڑے پیمانے پر نفرت انگیز تقریروں اور انتہا پسندی کے خلاف جو سماجی ذرائع ابلاغ پیش کی جارہی ہیں، بڑے پیمانے پر کارروائی کریں گے۔ ایک پاکستانی وزیر نے کہا کہ اس سلسلے میں چند گرفتاریاں عمل میں بھی آچکی ہیں۔ پاکستانی عہدیدار اکثر الزام عائد کرتے ہیں کہ ذرائع ابلاغ حقائق کو مسخ کررہے ہیں اور ملک کے بعض افراد پر جو طاقتور فوج میں مستحکم مقام رکھتے ہیں، غیرضروری تنقید کیا کرتے ہیں، تاحال پاکستان میں وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ کئی ویب سائیٹس اور سماجی ذرائع ابلاغ کی ناکہ بندی کی جاچکی ہے۔ وزیر اطلاعات پاکستان فواد چودھری نے اعلان کیا کہ حکومت حراست میں لینے کے نئے قوانین ذرائع ابلاغ کیلئے مدون کررہی ہے۔ وہ دارالحکومت اسلام آباد کے ایک خصوصی پروگرام میں تقریر کررہے تھے۔