نئی دہلی : پاکستان میں جاری سیلاب کی تباہ کاریوں کے بارے میں اپنے پہلے بیان میں وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ اُنھیں تباہ کاری پر دُکھ ہوا ہے اور وہ اُمید کرتے ہیں صورتحال جلد ہی معمول پر آجائے گی۔ دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ ترین سطح پر بات چیت ہورہی ہے کہ پاکستان کو انسانی بنیادوں پر مدد و اعانت کس طرح کی جاسکتی ہے۔