پاکستان میں طالبان نمائندوں کا والہانہ استقبال

   

٭ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں افغان طالبان نمائندوں کا پُرجوش استقبال کیا اور تحائف کا تبادلہ ہوا۔ میزبان حکومت نے بتایا کہ قریشی نے افغان امن مساعی میں طالبان کی سنجیدہ کوششوں کو سراہا۔ افغان طالبان کا یہ دورۂ پاکستان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے عسکری گروپ کے ساتھ بات چیت ختم کردینے کے بعد ہورہا ہے۔