پاکستان میں فوجی کارروائی4دہشت گرد ہلاک

   

اسلام آباد: پاکستانی فوج نے ملک کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ہفتہ کی رات فوجی آپریشن میں چار دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔یہ اطلاع انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے دی ہے ۔پاکستانی فوج کی میڈیا ونگ آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ سلامتی دستوں نے ہفتہ کے روز انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوران صوبہ خیبرپختونخوا میں ضلع شمالی وزیرستان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فوج نے کہا کہ مارے گئے دہشت گردوں میں ابراہیم عرف موسیٰ نامی ایک لیڈر بھی شامل ہے ۔