پاکستان میں فوج کا تربیتی طیارہ حادثہ میں تباہ

   

اسلام آباد۔/19 اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی فوج کا ایک تربیتی طیارہ ہفتہ کو اس ملک کے صوبہ پنجاب میں تباہ ہوکر دھان کی کھیتوں میں گر پڑا تاہم اس میں سوار 2 پائیلٹس بال بال بچ گئے جنہیں کوئی زخم نہیں آئے۔ ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیاہے کہ مشاق طیارہ ضلع گجرانوالہ کے وزیر آباد علاقہ کی کھیتوں میں گرپڑا تھا۔ دو نشستوں پر مشتمل یہ طیارہ راہوالی کنٹونمنٹ سے اُڑان بھرا تھا جس میں کپتان احمد اور ایک انسٹرکٹر سوار تھے۔ دریائے چناب کے قریب دلاور چیما پر پرواز کے دوران اس طیارہ میں تکنیکی خامی پیدا ہوگئی تھی۔