پاکستان میں لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش شروع

   

اسلام آباد : شمالی پاکستان میں دنیا کی دوسری سب سے اونچی چوٹی کے ۔2 سرکرنے کی مہم میں حصہ لینے والے تین لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش شروع کردی گئی ہے جن کا رابطہ بیس کیمپ سے منقطع ہوگیا تھا ۔ اس موقع پر الپائن کلب آف پاکستان کے اعلیٰ سطحی عہدیدار کرار حیدری نے بتایا کہ فوجی ہیلی کاپٹرس نے لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش شروع کردی ہے جن کا گذشتہ جمعہ کو بیس کیمپ سے رابطہ نوٹ گیا تھا ۔