پاکستان میں مسلسل بارش سے دو ماہ کے دوران 310 افراد ہلاک

,

   

** پاکستان نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی نے بتایا کہ ملک میں مسلسل بارش کی وجہ سے 310 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ جن میں 135 مرد ‘ 107 بچے اور 70 خواتین شامل ہیں ۔ اتھاریٹی نے یہ بتایا کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران بارش کے متعلق واقعات میں 239 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ شدید اور مسلسل بارش کے نتیجہ میں 78521 مکانات تباہ ہوگئے ہیں جبکہ 1.39 لاکھ مکانات کو نقصان بھی پہنچا ہے ۔