پاکستان میں مندر سیلاب متاثرین کا پناہ گزین کیمپ

   

کوئٹہ : پاکستان میں بارش اور سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی ہے۔ بلوچستان کے کچی ضلع کے چھوٹے سے گاؤں جلال خان سیلاب کی تباہی سے بری طرح متاثر ہوا ہے اور یہ گاؤں باقی ضلع سے علحدہ ہوگیا ہے اور مقامی عوام گھردار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ آزمائش کی اس گھڑی میں مقامی ہندو برادری نے بابا مدھوداس مندر کے دروازے سیلاب متاثرین کیلئے کھول دیئے۔ تقسیم سے قبل بابا مدھوداس (ہندو سنت) کے اس مقام پر ہندو مسلمان دونوں بھی آتے تھے۔ مقامی شخص ساونت کمار نے بتایا کہ مندر کا علاقہ سیلاب سے زیادہ متاثر نہیں ہوا۔ 200 تا 300 افراد جن میں بیشتر مسلمان ہیں ، ان کو مندر میں پناہ دی گئی ہے اور ان کے گذر بسر کا بھی انتظام کیا جارہا ہے۔