پاکستان میں نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں ایک پولیس اہلکار ہلاک

   

پشاور ۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شمال مغربی خیبرپختونخواہ صوبہ میں کچھ نامعلوم بندوق برداروں نے ایک پاکستانی پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا۔ یہ واقعہ توراورائی روڈ موقوعہ ہنگو ڈسٹرکٹ جو قبائلی قرم ڈسٹرکٹ کی سرحد کے قریب ہے، پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں کو پکڑنے کیلئے ڈسٹرکٹ کے داخلی اور خارجی پوائنٹس کو بند کردیا گیا ہے۔