پاکستان میں نیا منرل واٹر ‘ 1 روپیہ فی لیٹر

   

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے اپنا خود کا منرل واٹر لانچ کردیا ہے تاکہ سرکاری دفاتر میں اخراجات کو کم کیا جاسکے ۔ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کفایت شعاری مہم شروع کی ہے ۔ پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈ واٹر ریسورسیس نے نصف لیٹر کا واٹر بال ’ محفوظ پینے کا پانی ‘ کے نام سے شروع کیا ہے ۔ سائینس و ٹکنالوجی کے وزیر فواد چودھری نے کہا کہ ہم نے نئی بوتلیں ایک پاکستانی روپیہ فی لیٹر جاری کردی ہیں۔