پاکستان میں ٹک ٹاک ویڈیو پر جھگڑا ،16 زخمی

   

کراچی : پاکستان کے صوبہ سندھ میں دو قبائیلی گروہوں میں اشتعال انگیز ٹک ٹاک ویڈیو کے سبب جھڑپ ہوگئی جس کے نتیجہ میں کم از کم 16 افراد کو شدید زخم آئے ہیں۔ یہ واقعہ گذشتہ روز پیش آیا۔ جب میرپور سکرو علاقہ میں دونوں گروپوں میں ایک دوسرے کا مضحکہ اڑاتے ہوئے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر نازیبا ویڈیو کلپس اپ لوڈ کئے۔ زخمیوں میں سے 8 کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔