پاکستان میں پولیس آفس پر حملہ ، 7 ہلاک

   

کراچی : جنوبی پاکستان کے شہر کراچی کے صدر علاقہ میں شاہراہ فیصل سے متصل کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلہ میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ چوتھے نے خودکو دھماکہ سے اڑالیا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ دو پولیس ملازمین کے بشمول 3 افراد بھی جاں بحق ہوئے جبکہ 17 دیگر زخمی ہوگئے جنہیں علاج کیلئے جناح ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے ۔ دہشت گرد عقبی راستہ سے کراچی پولیس آفس میں داخَل ہوئے جس کے بعد فائرنگ اور جوابی فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔