پاکستان میں پولیو کے دو مزید معاملے

   

اسلام آباد، 18 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں پولیو کے دو مزید معاملے سامنے آئے جس کے بعد ملک میں پولیو سے متاثر بچوں کی تعداد بڑھ کر 64 ہو گئی ہے ۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی پولیو سے متاثر ممالک کی فہرست میں صرف پاکستان اور افغانستان ہی شامل ہیں ۔ اس فہرست میں ہونے کی وجہ سے سنہ 2014 سے پاکستان کے ہر شہری کو بیرون ممالک جانے کے لئے پولیو ٹیکہ اندازی سرٹیفکیٹ اپنے ساتھ لے کر جانا ضروری ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 ماہ کی بچی اور ایک 23 ماہ کے بچے کی پولیو رپورٹوں میں اس بیماری کی تصدیق ہوئی ہے ۔پاکستان میں بالخصوص افغانستان سے متصل علاقوں میں پولیو کی ٹیکہ اندازی بڑا کٹھن کام ثابت ہوتا رہا ہے کیونکہ مقامی عوام اس مہم کو مشکوک عمل سمجھتے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ٹیکہ اندازی کے آڑ میں بیرونی لوگ ان کے پاس جاسوسی کیلئے آتے ہیں ۔