پاکستان میں کرونا سے مزید 93 افراد ہلاک

   

اسلام آباد : پاکستان میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 712 ہو گئی اور 2لاکھ 28 ہزار 274 افراد متاثر ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 24 گھنٹے میں 93 افراد کرونا کے باعث جاں بحق ہوئے اور3 ہزار 191 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار736 مریض کرونا شفا یاب ہوئے اور 25 ہزار 527 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 29 ہزار 830 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، 2419 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔